مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہل کار زخمی


مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہل کار زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں تین اہل کار زخمی ہوگئے.

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکا سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب ہوا، جس میں گاڑی میں سوار اہل کار زخمی ہوگئے.

موصولہ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی اہل کاروں کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا.

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ زخمیوں کو اسپتال پہنچ دیا گیا.

یاد رہے کہ الیکشن سے قبل مستونگ میں ایک بڑا سانحہ ہوا تھا، جب سراج رئیسانی کے جلسے میں ہونے والے خودکش حملے میں 149 افراد شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری