کراچی میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری، 34 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار


کراچی میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری، 34 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے34 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،بھاری مقدار میں منشیات اور گٹکا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،گلبہار پولیس نے حاجی مرید گوٹھ سے منشیات فروش شبیر کو گرفتارکیا،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے لطیف اللہ کو گرفتار کر کے 25کلو، لانڈھی پولیس نے قدیر کو گرفتار کر کے 5کلو گٹکا برآمد کرلیا،الفلاح پولیس نے ذاکر بلوچ ،جاوید اور اعجاز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کورنگی میں کارروائی کرکے منشیات فروش اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 9جواریوں آصف،عامر، نعیم، ناصر، کاشف، حبیب، سلیم، نوید اور بوٹا کو گرفتار کیا۔
پی آئی بی کالونی پولیس نے کریم اللہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ 2مفرور ملزمان ایوب باجوڑی اور اسحاق مسیح کو بھی گرفتار کیا۔
ٹیپو سلطان پولیس نے اختر حسین ،مزمل اور کاشف کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جیکسن پولیس نے مفرور ملزم گل ریاض،گلستان جو ہر پولیس نے حسین ہزارہ گوٹھ سے 2منشیات فروش زاہد اور بلال،عزیز بھٹی پولیس نے مفرور ملزم عمران کو گرفتار کرلیا۔
گلبرگ پولیس نے دوران گشت 3ملزمان سلمان قریشی برکت علی اور فہیم کو گرفتار کر کے 3رپیٹر برآمد کرلیں ہیں،پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار میں منشیات فروش ساجد ماجد گروپ کا اہم کارندے شیراز کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیاہے۔
 کلفٹن کے علاقے زمزمہ اسٹریٹ پر واقع نجی بینک میں 23اور 24اگست کی درمیانی شب نقب لگانے کی کوشش کرنے والے ملزم شادی خان کو گرفتار کرلیاہے، ملزم نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ ہے اور مذکورہ بینک پر ہی ڈیوٹی دیتا تھا۔
فیروز آباد کے علاقے شہید ملت روڈ سے 9اگست کو کرنسی ڈیلر کی گاڑی سے 60لاکھ روپے لوٹنے والے ملزم ریاض کو گرفتار کر کے ایک پستول اور 5لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے تاہم عوام کا کہنا ہے کہ مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ ملزمان کو محض چند دنوں کے بعد دوبارہ رہا کیا جاتاہے جس کی وجہ سے شرپسند دوبارہ ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری