ایران کے شہر کرمانشاہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ایران کے شہر کرمانشاہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایران کے شہر کرمانشاہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے کرمانشاہ کے تازہ آباد شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کچھ لمحے قبل ایک زوردار آواز سنائی دی جس کے فورا بعد زلزلے کے جھٹکے شروع ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت 5اشاریہ 9ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، زلزلے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کرمانشاہ میں گزشتہ سال زلزلہ آیا تھا جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق یا زخمی ہوگئے تھے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری