ایرانی وزیردفاع کا دورہ دمشق، دہشت گردی سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ شام پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی وزیردفاع کا دورہ دمشق، دہشت گردی سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کریں گے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی شام کے وزیر دفاع جنرل علی یوب کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ شام پہنچ گئے ہیں۔
دمشق کے ایئر پورٹ پر ایرانی وزیر دفاع کا شام کے اعلی فوجی افسروں اور دمشق میں تعینات ایرانی سفیر جواد ترک آبادی نے استقبال کیا۔
 ایرانی وزیر دفاع اس سفر میں شام کے وزیر دفاع کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعلقات اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
 ایرانی وزیر دفاع شام کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری