چین نے ایران کے خلاف امریکی پاپندیوں کو مسترد کردیا


چین نے ایران کے خلاف امریکی پاپندیوں کو مسترد کردیا

چین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ ایران مخالف پابندیوں پر عمل درآمد نہیں کرے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے جاپانی اخبار کے حوالےسے بتایا ہے کہ چین کسی بھی صورت ایران کے خلاف امریکا کی یکطرفہ پابندیوں پرعمل نہیں کرے گا.
جاپانی 'نیکی' اخبار نے گزشتہ روز  کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چین ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے اور یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ ایران مخالف امریکی پابندیوں پر کاربند رہے.
جاپانی اخبار نے ایران اور چین کے مابین دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ توانائی، اقتصادی اور تجارتی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں.
خیال رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے اپنی حالیہ رپورٹوں میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے تسلسل پر دلچسبی کا اظہارکیا تھا.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری