عرب حکام فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں برابر کے شریک ہیں، البرادعی

عالمی جوہری ادارے کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی کا کہناہے کہ عرب ممالک فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔

عرب حکام فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں برابر کے شریک ہیں، البرادعی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری ادارے کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے فلسطین کے خلاف امریکی اقدامات پر عرب حکمرانوں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکی آلہ کار قراردیا ہے۔
 البرادعی نے عرب ملکوں کے سربراہان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے فلسطینیوں کی 200 میلین ڈالر کی امداد بند کردی ہے جبکہ عرب ممالک کی جانب سے امریکا کو امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
البرادعی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اکثر عرب ممالک، فلسطینی مسلمانوں کے بارے میں امریکا کے ظالمانہ اقدامات پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری