بھارتی واٹر کمیشن کا وفد کل پاکستان آئے گا


بھارتی واٹر کمیشن کا وفد کل پاکستان آئے گا

نئی حکومت بنتے ہی بھارتی واٹر کمشنر کی سربراہی میں9 رکنی وفد کل پاکستان پہنچ رہاہے،بھارتی واٹر کمیشن اورپاکستانی واٹرکمیشن کےوفودکےاسلام آباد میں 2 روزہ مذاکرات ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مذاکرات میں بھارتی اور پاکستانی واٹر کمشنرز اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے، پاکستان نےدریائے چناب پر2 نئے آبی منصوبوں پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔
ان آبی منصوبوں میں پاگلدول اور کلنائی کے منصوبے شامل ہیں،یہ منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی سےبازرہے۔
ذرائع نےمزیدبتایاکہ بھارتی وفد پاکستانی اعتراضات کا جواب دے گا، جبکہ مذاکرات کے بعدمشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری