کشمیر میں ہڑتال کا مقصد آرٹیکل35اے کی منسوخی کی کوششوں کی مخالفت


کشمیر میں ہڑتال کا مقصد آرٹیکل35اے کی منسوخی کی کوششوں کی مخالفت

مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس نے جمعرات اور جمعہ کو مکمل ہڑتال کااعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس نے 30 اور 31 اگست کو مکمل ہڑتال کااعلان کیا ہے۔
حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے وادی میں 30 اور 31 اگست کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ  ہڑتال کا مقصد آرٹیکل35اے کی منسوخی کی کوششوں کی مخالفت کرنا ہے، بھارتی حکمران جماعت آرٹیکل 35اے ختم کرکے غیر کشمیریوں کو زمین خریدنے کا حق دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
آرٹیکل 35اے کی منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت 31اگست کو بھارتی سپریم کورٹ میں ہونی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری