تحریک لبیک پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان


تحریک لبیک پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے نیدر لینڈز میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے خلاف 29 اگست کو لاہور سے اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن مارچ کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں تحریک لبیک پاکستان  کےسربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی صدارت میں دیگر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جہاں شدید احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔
تحریک لبیک کے مرکزی ناظم نشر و اشاعت پیر محمد اعجاز اشرفی کی جانب سے جاری بیان کےمطابق گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جارہا جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں فسادیوں کے خلاف عالم گیر جنگ کا آغاز ہوجائے گا۔
انہوں نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ ‘حکومت پاکستان بلاتاخیر نیدرلینڈز سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرے اور تمام مسلم ممالک سے ایسے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرے’۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکی باشندہ فرسٹین بدترین اسلام دشمن اور گستاخ رسول ہے جو اس مقابلے کا جج ہے اس لیے امریکا کے خلاف بھی سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں’۔
تحریک لبیک نے اعلان کیا کہ ’29 اگست بروز بدھ کو داتا دربار سے اسلام آباد کی جانب فیصلہ کن لیبک یارسول اللہ مارچ شروع ہوگی اور جب تک ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا عمل بند نہیں کیا جاتا یا پھر حکومت پاکستان نیدرلینڈز سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع نہیں کرتی اس وقت تک تحریک سڑکوں پر ہوگی’


واضح رہے کہ نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی اور اسلام مخالف وائلڈرز نے رواں سال نومبر میں گستاخانہ کارٹون کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری