صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے


صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے

صدارتی عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بدھ (29 اگست) کو صبح 10 بجے تک ہوگی اور صدارتی امیدوار جمعرات تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اُسی روز ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے تیرہویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی اور سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج صدر مملکت کا انتخاب کرے گا۔
واضح رہے کہ پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔
سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس میں پولنگ کے عمل میں حصہ لیں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنی متعلقہ اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ میں حصہ لیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری