ایران کا ایف 5 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید


ایران کا ایف 5 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

اسلامی جمہوریہ ایران کے دزفول شہر میں ایف 5 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکارہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید جبکہ معاون پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دزفول شہرمیں ایف 5 لڑاکا طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ منوچہر فتاحی شہید ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق لڑاکاطیارہ  ایف -5 دزفول فورتھ ملٹری ہوائی اڈے پر لینڈ کرتے ہوئے فنی خرابی کے باعث گرِ کرتباہ ہوا۔
طیارے کے کو پائلٹ نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے بڑی مہارت کے ساتھ طیارے کو کنٹرول کیا جس کی وجہ سے بہت بڑے نقصان سے بچ گیا۔
کو پائلٹ کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ایران نے ملکی سطح پر تیار کردہ پہلے جنگی طیارے کی رونمائی کی تھی جوکہ ایف-5 ماڈل کے قریب تر سمجھا جاتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری