متفقہ صدارتی امیدوار پر راضی کرنے کیلئے فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کے لیے آصف علی زرداری سے ملاقات کی تاہم آصف زرداری نے انہیں کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔

متفقہ صدارتی امیدوار پر راضی کرنے کیلئے فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے اس حوالے سے بتایا کہ صدارتی انتخاب کے لیے متفقہ امیدوار کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو راضی کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے ملاقات کی۔

فرحت اللہ بابر کے مطابق مولانا فضل الرحمان اوردیگر اکابرین زرداری ہاؤس تشریف لائے، سابق صدر نے مولانا فضل الرحمان کا مؤقف سن لیا ہے تاہم حتمی فیصلہ آج پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہوگا۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی درخواست کو رکھا جائے گا اور صدارتی انتخاب سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

فرحت اللہ بابر نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے اپنے لیے حمایت مانگی، آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو کہا کہ اس وقت وہ ان کی حمایت کی پوزیشن میں نہیں۔

اس حوالے سے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار احسن اقبال برقرار رہیں گے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری