ہم دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو آج پاکستان کی معاشی صورتحال ہے آج ہم پر 28 ہزار ارب قرضہ چڑھ چکا ہے، قرضوں پر سود واپس دینے کے لیے قرضے لے رہے ہیں-

ہم دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے: وزیراعظم

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کا ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے، صاحب اقتدار اپنی مثال سے عوام کو دکھائیں جو ٹیکس کا پیسہ ہے وہ شاہانہ طرز زندگی کے لیے نہیں ہے، وہ ہمارے بچوں کے لیے ہے جو ہمارا مستقبل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کریں گے، اس سے ہماری بچت تو کم ہے لیکن ٹیکس دینے والوں کو پیغام جائے گا کہ ان کا پیسہ انہی پر خرچ ہورہاہے، ہم دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے کیونکہ عوام کا مائنڈ سیٹ ہے کہ حکومت ہماری نہیں ہے، جب تک عوام حکومت کو اپنا نہیں سمجھیں گے وہ ٹیکس نہیں دیں گے، عوام ٹیکس جب دیں گے جب احساس ہو ان کے ٹیکس سے ان کی بہتری ہورہی ہے، ملک میں فضا بنارہے ہیں کہ خرچے کم کرکے آمدنی بڑھارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے اس پر فوکس کررہے ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات کررہے ہیں، ٹیکس کلیکشن کا معاملہ دونوں ایوانوں میں رکھیں گے، ٹیکس بڑے ایوانوں پر نہیں عوام پر خرچ کریں گے، ہمارے پاس بہت پراپرٹیز پڑی ہیں جنہیں ہم قرض اتارنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری