پی آئی اے کی حج پرواز 329 حجاج کو لے کر لاہور پہنچ گئی

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 329 حجاج کو لے کر پی آئی اے کی حج پرواز لاہور پہنچ گئی۔

پی آئی اے کی حج پرواز 329 حجاج کو لے کر لاہور پہنچ گئی

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا جس کے لیے پی آئی اےکی پرواز پی کے 3004 کے ذریعے 329 حجاج کرام کو لاہور پہنچا دیا گیا۔ 

پی آئی  اے کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے حجاج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے گئے اور انہیں مبارکباد بھی دی گئی۔

اسی طرح نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 417 سے 220 حاجی لاہور پہنچے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ اور مدینہ منورہ سےخصوصی اور شیڈول پروازیں چلائی جارہی ہیں جن کے ذریعے 68 ہزار سے زائد حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حجاج کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا جائے گا۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری