بیرون ملک سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے عوام سے لوٹی گئی رقم واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاہم یہ حکومت کے لئے ایک بڑاچیلنج ہے۔

بیرون ملک سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے عوام سے لوٹی گئی رقم واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاہم یہ حکومت کے لئے ایک بڑاچیلنج ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ نسیم کھوکر نے وزارت داخلہ کے امور پر بریفنگ دی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کااثاثہ ہیں، ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے بیرون ملک پاکستانی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، انہیں جان ومال کا تحفط دینے کے لیے مناسب ماحول دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوٹی گئی اورغیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی گئی رقم واپس لانا حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے، لوٹی ہوئی رقم لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، وزارت داخلہ اس حوالے سے  ہر ممکن اقدامات کرے۔
عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ اوراس کے ذیلی ادارے شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں جب کہ کرپشن کے خاتمے اورجرائم کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے اور نیب کے درمیان ہم آہنگی و تعاون ضروری ہے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری