مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے ایک اور کشمیری مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے ایک اور کشمیری مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیر کے شمالی علاقے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہو گیا ہے۔  

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع ابلاغ کے حوالےسے بتایا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر کے ضلع کُکرناگ کے گاؤں گڈول میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا ہے جب کہ دو کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے معروف مقامی حریت رہنما آزاد ملک کے گھر پر چھاپا مارا ہے۔
کشمیری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے حریت رہنما کے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی۔علاوہ ازیں ضلع کپواڑہ میں بھی گزشتہ رات گھر گھر تلاشی کے دوران چار نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
 مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع کپواڑہ سےگرفتارکئے گئے نوجوانوں میں عمر بشیر شیخ، دانش خضر شیخ، وسیم احمد اور طاہر حبیب بٹ شامل ہیں جنہیں نہ تو کسی عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی والدین سے ملنے دیا جا رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری