ڈیم کے لئے قومی امداد، ایک ارب 30 کروڑ 90 لاکھ روپےجمع


ڈیم کے لئے قومی امداد، ایک ارب 30 کروڑ 90 لاکھ روپےجمع

 عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیا مر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیرکیلئے قائم کئے گئے فنڈز میں ایک ارب تیس کروڑ نوے لاکھ تیس ہزار دو سو اسی روپے اکٹھے ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے حوالےسے بتایا ہے کہ  سوموار تک سپریم کورٹ، دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈز میں ایک ارب تیس کروڑ نوے لاکھ تیس ہزار دو سو اسی روپے اکٹھے ہو چکے تھے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 164،چین میں 23 ہزار، انڈیا میں 5ہزار اور اسلامی جمہوریہ ایران میں 5سو ڈیمز ہیں،83فیصد ڈیمز چین، امریکا، بھارت، جاپان، برازیل اور کوریا جیسے ممالک میں ہیں۔

پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے، جس کے بغیر انسانی زندگی کا وجود ممکن نہیں، عالمی آبادی میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے جہاں دیگر قدرتی وسائل دبائو کا شکار ہیں وہیں پانی کی کمیابی بھی آج بنی نوع انسان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ مختلف ممالک اس سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں ،ڈیمز کی تعمیر بھی ان میں سے ایک ہے۔

 ڈیمز جہاں ایک جانب پانی کی فراوانی کے دنوں میں اسے ذخیرہ کرنے اور سیلابوں سے بچاو کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں تو دوسری جانب قلت کے دنوں میں زراعت اور پینے کے لیے دستیابی کو بھی یقینی بناتے ہیں، سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار اضافی فوائد ہیں۔

پانی کی کمی اور سستی ماحول دوست بجلی کی قلت کے شکار اولین ممالک میں شمار ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ڈیمز کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے لیکن سیاسی، صوبائی اختلافات ، بعض تکنیکی مسائل اور سیاسی عزم کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں نئے ڈیمز کی تعمیرایک خواب بن کر رہ گئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری