شمالی افغانستان، طالبان کا فوجی قافلے پر حملہ، متعدد بکتربند گاڑیاں غائب

شمالی افغانستان میں طالبان کے مسلح افراد نے فوجی قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے متعدد بکتربندگاڑیاں غائب کردیا ہے۔

شمالی افغانستان، طالبان کا فوجی قافلے پر حملہ، متعدد بکتربند گاڑیاں غائب

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شمالی افغانستان کے صوبے فاریاب میں طالبان کے مسلح افراد نے فوجی قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے افغان فوج کی متعدد بکتربند گاڑیاں غائب کردیا ہے۔

طلوع نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ افغان فورسز کے قافلے پرفاریاب صوبے کے علاقے «غورماج» میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 30 بکتربندگاڑیاں ناپدید ہوگئیں ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور دیگر حکومت مخالف گروہوں کے حملوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

کچھ عرصہ قبل صوبہ غزنی میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جس میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔

 

 

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری