دو سیاسی جماعتوں کی آپس کی رنجش نگر میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن گئی ہے،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری شماریات شبیر حسین نے کہا ہے کہ سیاسی رنجش نے نگر کو دوسرے ضلعوں کی نسبت بہت پیچھے دھکیل دیا ہے ۔

دو سیاسی جماعتوں کی آپس کی رنجش نگر میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن گئی ہے،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کی مطابق انہوں نے کہا کہ شایار تا پھکر میٹل روڈکا چھ مرتبہ ٹینڈر منسوخ کیا گیا جبکہ ٹینڈر کے اعلان کے بعداب تک محکمہ ورکس بغیر وجہ بتائے ٹینڈرز اوپن نہیں کررہے ہیں۔محکمہ ورکس کے ایکسین چیف انجینیئر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیںجبکہ دونوں سیاسی جماعتوں کی اپنے من پسند ٹھیکیداروں کی حمایت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت اور محکمہ ورکس کی من مانیوں کی وجہ سے کئی منصوبے التواء کا شکار ہیں۔ایسا لگ رہا ہے کہ نگر میں ادارے ٹھیکیدار چلارہے ہیں جبکہ اعلیٰ عہدوں پر براجمان سرکاری آفیسرز ٹھیکیداروں کی غنڈہ گردی کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی منصوبے جو التو اء کا شکار ہیں اور جب متعلقہ محکمہ اور عوام ٹھیکیداروں سے منصوبوں کو مکمل کرنے کی بات کرتے ہیں تو ٹھیکیدار اپنے غنڈوں کے ذریعے حملہ آور ہوتے ہیں جو کہ افسوسناک امر ہے۔

لہٰذا مقتدر حلقوں سے گزارش ہے کہ وہ اس حالت زار کا نوٹس لیکر تمام منصوبوں کے ٹینڈرز کروائیں اور التواء کے شکار منصوبوں کی فوری تکمیل کروائیں تاکہ عوامی مشکلات کم ہوسکیں۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری