شہرقائد میں پانی کی سپلائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے،خرم شیرزمان


شہرقائد میں پانی کی سپلائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے،خرم شیرزمان

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ شہرقائد میں پانی کی سپلائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاف کے رہنما رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت گزشتہ دس سال کے دوران کراچی کےشہریوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام رہی دیگر حکومتوں کی نااہلیوں کے باعث بھی کراچی میں پانی کی فراہمی کے لیے سسٹم نہیں بچھایاگیا اب ہنگامی بنیادوں پر اس پر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیلنیشن پلانٹ کی تنصیب مہنگی، ٹرانسمیشن لائنیں بچھاکر ضائع ہونے والے پانی کو بچھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
 ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کے دورے اور بریفنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خاں بھی موجود تھے۔
خرم شیرزمان نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کوکراچی میں بہت بڑا مینڈنٹ ملا ہے اور اس کی اولین ترجیح پانی کی فراہمی ہے کراچی میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے حکومت سندھ کی مددکریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو جوپانی ملتا ہے اس میں سے 33 فیصدضائع ہوجاتا ہے شہر میں ٹرانسمیشن لائنیں نہیں ہیں اب ہم سوچ رہے ہیں کہ ڈی سیلنیشن پلانٹ لگانے کے بجائے جوکہ بہت مہنگا بھی ہے پہلے شہر میں ٹرانسمیشن لائنیں بچھاکر پہلے ضائع ہونے والے پانی کو بچایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کچھ دنوں میں کراچی آنے والے ہیں انہیں اس مسئلے پربریفنگ دیں گے،کراچی کو پانی کے اضافی کوٹے کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ واٹربورڈ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو دیئے جانے والے فری ٹینکرز کا پانی علاقوں میں فروخت ہورہا ہے سندھ میں کرپشن عروج پر ہے ترقیاتی فنڈز کا 60 فیصد جیبوں میں چلاجاتا ہے ہم ایسے روکنے کے لیے سندھ اسمبلی میں ایک کرپشن کمپلین سیل بنارہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری