اسلامی ممالک ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کریں، حامد موسوی


اسلامی ممالک ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کریں، حامد موسوی

 تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک اگر اقوام عالم میں کھوئی ہوئی عزت کی بحالی اور ناموس مصطفی کا تحفظ چاہتے ہیں تو ہالینڈ کا بائیکاٹ کریں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اس کے سفراء کو اپنے ممالک سے نکال دیں اور اپنے سفیروں کو واپس بلوا لیں۔
حامد موسوی کا کہنا ہے کہ مذمتی قراردادوں سے کچھ نہیں ہوگا، سید العربؐ کی توہین پر،عرب لیگ کیوں سورہی ہے؟ شام اوریمن پر حملوں کی راہ ہموار کرنے والی اوآئی سی کہاں ہے؟ 
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ گستاخانہ خاکوں پر کبھی ایکشن نہیں لے گی یواین کا دوہرا معیار اور امریکی لونڈی کا کردار دنیا پر عیاں ہو چکاہے،مسلم مسائل کے ساتھ اس کا رویہ دوہرا ور منافقانہ ہے۔ 
حامد موسوی کا کہنا ہے کہ اگر سوڈان، مشرقی تیمور میں استصواب رائے کروایا جا سکتا ہے تو کشمیر و فلسطین میں کیوں نہیں؟
حامد موسوی نے کہا کہ اقوام متحدہ جنگوں کو روکنے کے بجائے انہیں ہوا دینے کا ادارہ بن گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری