پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات لاہور میں شروع


پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات لاہور میں شروع

پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات آج سے شروع ہوگئے۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کی مطابق پاکستان اور بھارتی انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں بھارتی وفد کی سربراہی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینہ جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی پاکستان انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کر رہے ہیں۔

پاکستانی اور بھارتی وفود کے درمیان نیسپاک آفس میں مذاکرات 2 روز تک جاری رہیں گے، پاکستان نے بھارت کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پکل دل اور لوئر کلنئی پر اعتراضات کیے ہیں جس پر بھارتی وفد اپنا مؤقف پیش کرےگا۔

یاد رہے کہ بھارت دریائے چناب پر 1500 میگاواٹ کا پکل ڈل ڈیم اور 45 میگاواٹ کا لوئر کلنائی ڈیم بنا رہا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ دونوں منصوبوں کا ڈیزائن پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پائے جانے والے 1960 کے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری