امام خامنہ ای نے ایرانی فضائیہ کے سابق سربراہ کو نشان نصر سے نوازا

رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے ایرانی فضائیہ کے سابق سربراہ بریگیڈیئر امیر حسن شاہ صفی کو " نشان نصر " عطا کیا ہے۔

امام خامنہ ای نے ایرانی فضائیہ کے سابق سربراہ کو نشان نصر سے نوازا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ایرانی فضائیہ کے سابق سربراہ بریگیڈیئر امیر حسن شاہ صفی کو " نشان نصر " عطا کیا ہے۔
امام خامنہ ای نے بریگیڈیئر حسن شاہ صفی کو ایرانی فضائیہ میں مخلصانہ، صادقانہ اور شجاعانہ طور خدمات انجام دینے پر نشان نصر سے نوازا ہے۔ 


واضح رہے کہ بریگیڈیئر امیر حسن شاہ صفی دس سال تک ایرانی فضائیہ کے سربراہ رہے ہیں_

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری