عمران خان کے اردگرد خوشامدیوں کے ٹولے ہیں، عامرلیاقت


عمران خان کے اردگرد خوشامدیوں کے ٹولے ہیں، عامرلیاقت

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عامر لیاقت حسین نے سماء ٹی وی کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت پر برس پڑے اور کہا کہ کراچی والوں کی وجہ سے عمران خان وزیر اعظم بنے اگر یہ نہ ہوتے تو عمران خان وزیراعظم بھی نہ ہوتے۔
انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف سے شکوہ کیا کہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 11 دن گزرچکے ہیں لیکن عمران خان نے مزار قائد پر اب تک حاضری نہیں دی ہے۔
پروگرام میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میرا ایک ہی مقصد ہے کہ ایف سی ایریا، مارٹن کوارٹرز والوں کو لیز ملے‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’اگرایف سی ایریا کوارٹرز متاثرین کو گھر نہ دلواسکا تو استعفیٰ دے دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیاں اور چائے کی پیالیاں ختم کرنے سے تبدیلی نہیں آسکتی، عمران خان کے اردگرد خوشامدیوں کے ٹولے ہیں ،عمران خان کل بھی درست تھے آج بھی درست ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے کسی نشست کی ضرورت نہیں، اگر تحریک انصاف کو نشست واپس چاہئے تو مجھ سے کہہ دیں میں استعفیٰ دے دوں گا‘۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑیں گے اور جماعت میں رہتے ہوئے کراچی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری