دیامر کے متاثرہ اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال


دیامر کے متاثرہ اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

دیامر میں تعلیم دشمن دہشت گردوں کے ہاتھوں نشانہ بننے والے اسکولوں میں پھر سےعلم کی شمعیں روشن ہوگئیں، تانگیر کے تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا سلسلہ شروع ہوا تو بچوں اور والدین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،تعلیم اور ملک دشمن دہشت گردوں نے گزشتہ ماہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے سب ڈویژن تانگیر میں ایک درجن سے زائد اسکولوں کونذرآتش کیا تھا جنھیں صوبائی حکومت نے دوبارہ تعمیر کر کے تدریس شروع کر دی ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تانگیر کا دورہ کیا جہاں اسکولوں میں طلبہ ، اساتذہ اور والدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

والدین اور طلبہ نے اس موقع پر سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن کی بحالی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پولیس کے کردار کو سراہا۔

طلباء اور والدین سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی گلگت بلتستان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر قانون سے نہیں بچ سکتے اور ضلع بھر میں پولیس قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے گئی اور تعلیمی اداروں کو ہر صورت تحفظ دیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری