خصوصی ویڈیو رپورٹ | پاکستان میں 4 ستمبر کو صدارتی انتخاب


خصوصی ویڈیو رپورٹ | پاکستان میں 4 ستمبر کو صدارتی انتخاب

پاکستان میں 4 ستمبر کو صدارتی انتخاب کے لیے سینیٹ،  قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین حق رائے دہی کا استعمال کریں گے_

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عارف علوی، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب چوہدری  اعتزار احسن جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مولانا فضل الرحمن  نے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.  
صدارتی انتخاب کے لئے الیکٹورل کالج پاکستان کی  سینیٹ،  قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین پر مشتمل ہے. اس وقت صدارتی الیکٹورل کالج میں ووٹوں کی کل تعداد  686 ہے۔
قومی اسمبلی اور سینٹ  میں پاکستان  تحریک انصاف اور اسکے اتحادیوں کے 201،  اپوزیشن کے  218 الیکٹورل ووٹ ہیں. جبکہ آزاد اراکین کی تعداد  15 ہے .
 پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے33  ، اپوزیشن کے 30 ووٹ ہیں ، جبکہ 5 آزاد اراکین کا ملا کر ایک ووٹ ہے . 
سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادیو ں کے 26 ،   اپوزیشن کے 38 جبکہ  3 ارکان پر مشتمل تحریک لبیک کا ایک ووٹ ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے 45 ،  اپوزیشن کے 18 ، اور  3 آزاد ارکان کا ایک ووٹ ہے۔
بلوچستان میں حکومت کے 41 اور اپوزیشن کے 16 ووٹ ہیں ،
یوں کل ملا کر  تحریک انصاف کے امیدوار کو 3 سو 46 ووٹ،  جبکہ اپوزیشن کو کل 320 ووٹ مل سکتے ہیں .
متفقہ امیدوار لانے کے حوالے سے  اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پاکستان  مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی  کے درمیان تاحال اختلافات برقرار ہیں،  یوں تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کی صدا رتی انتخاب میں کامیابی کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں.


نوید نقوی، تسنیم نیوز ایجنسی، اسلام آباد

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری