ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے


ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آرہے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے جب کہ ان کی عسکری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے_

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری