پاکستانی انیمیشن کے تیسرے حصے کا ٹیزر سامنے آگیا

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم 3 بہادر کے تیسرے حصے کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا ہے۔

پاکستانی انیمیشن کے تیسرے حصے کا ٹیزر سامنے آگیا

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق  یہ تینوں سپر ہیرو ولن کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں جبکہ چند نئے کردار جیسے گھونچو نامی بندر جو کہ ولن نظر آتا ہے جبکہ 3 بہادر کی دوست ارما قابل ذکر ہیں۔

اس فلم کے لیے مہوش حیات، فہد مصطفیٰ، بہروز سبزواری، ثروت گیلانی، نمرہ بچا اور خالد ملک جیسے اداکاروں کی آوازیں استعمال کی گئی ہیں۔

یہ فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ 3 بہادر میں تین بچوں سادی، آمنہ اور کامل کو مرکزی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے، جن کے پاس کچھ منفرد سپرپاور ہوتی ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری