آسٹریلیا: گودام میں آتشزدگی، زہریلا دھواں فضا میں بلند


آسٹریلیا: گودام میں آتشزدگی، زہریلا دھواں فضا میں بلند

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں گودام میں آگ بھڑک اٹھی، گودام میں موجود کیمیکل کے باعث زہریلا دھواں فضا میں بلند ہونے لگاجس کے باعث اردگرد کے بیشتر اسکول بند کرادیے گئے۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق گودام میں موجود کیمیکل کے باعث آگ پر قابو پانے میں سو سے زیادہ فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے ،خطرناک دھویں کے باعث ارد گرد علاقے کے لوگ گھر بار چھوڑ کر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

متاثرہ علاقے کی فضائی حدود سے گزرنے والے طیاروں کا بھی رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ علاقے کے بیشتر اسکولوں کو بندکردیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری