مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے حریت رہنما سید صلاح الدین کے بیٹے کو گرفتار کرلیا


مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے حریت رہنما سید صلاح الدین کے بیٹے کو گرفتار کرلیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے سید شکیل کو گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارےاورفورسزنے مقبوضہ وادی کے صدر مقام سری نگر کے علاقے رام باغ میں رہائش پذیر  سید صلاح الدین کے بیٹےسید شکیل کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

تحقیقاتی ادارے(این آئی اے)  نے سید شکیل کو 2011 کے دہشتگردی فنڈنگ کے مقدمے میں گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

واضح رہے کہ شکیل شیرکشمیرانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں ملازم ہے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سید صلاح الدین کے بڑے بیٹے سید شاہد یوسف کو  اسی مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری