عبداللہ شاہ غازی کا عرس آج سے شروع، ملک بھر سے زائرین کی آمد


عبداللہ شاہ غازی کا عرس آج سے شروع، ملک بھر سے زائرین کی آمد

صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کا عرس آج سے شروع ہوگا جب کہ ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق،کراچی میں صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا عرس یکم ستمبر تا 3 ستمبر تک جاری رہے گا۔ عرس کی تقریبات کے لیے ملک بھر سے زائرین کی آمد جاری ہے،سندھ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے عرس کی تقریبات کیلیے سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے۔

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ امجد جاوید سلیمی نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے3 روزہ عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،انھوں نے کہا کہ ضلعی پولیس سیکیورٹی پلان کے تحت خفیہ اطلاعات کے تبادلے ،پولیس گشت ، تلاشی، ریکی، نگرانی، ناکہ بندی، سرچنگ اور ٹارگٹڈ کارروائیوں جیسے اقدامات کو مربوط اور غیر معمولی بنائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری