اسلام آباد ائرپورٹ پر برطانیہ جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد


اسلام آباد ائرپورٹ پر برطانیہ جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد

نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرکے برطانیہ جانے والے مسافر سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق،نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر برطانیہ کے شہر برمنگھم جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جسے اے ایس ایف نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم اویس اختر قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 791 سے برمنگھم جارہا تھا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور 12 عدد گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری