’اعتزاز احسن ایسے دولہا ہیں جسے نہ گھر والے مان رہے ہیں نہ سسرال والے‘ ، مولانا فضل الرحمان

اپوزیشن جماعتوں کے صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن ایسے دولہا ہیں جسے نہ گھر والے مان رہے ہیں نہ سسرال والے۔

’اعتزاز احسن ایسے دولہا ہیں جسے نہ گھر والے مان رہے ہیں نہ سسرال والے‘ ، مولانا فضل الرحمان

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کی دستبرداری کا فیصلہ ایک اور ان کی دستبرداری کا فیصلہ 10 جماعتوں نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طنزیہ باتیں نہ کی جائیں کہ رشتہ لے کر گئے دلہا بن کر آگئے کیونکہ اعتزاز احسن ایسے دولہا ہیں جسے نہ گھر والے مان رہے ہیں نہ سسرال والے، اس لیے کیوں نہ ایسے دولہا پر اتفاق کر لیا جائے جسے سب مان رہے ہیں۔

اعتزاز نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بعض لوگوں نے کہا ہےکہ وہ مجھے ووٹ دیں گے۔

یاد رہے کہ 4 سمتبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی امیدوار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزار احسن کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری