محرم الحرام کے دوران ٹنڈومحمد خان میں گذشتہ سال کی طرح لوڈشیڈنگ جاری رہی تو شدید احتجاج کیاجائے گا، مولانا محمد بخش غدیری


محرم الحرام کے دوران ٹنڈومحمد خان میں گذشتہ سال کی طرح لوڈشیڈنگ جاری رہی تو شدید احتجاج کیاجائے گا، مولانا محمد بخش غدیری

مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کی جانب سے وحدت ھاؤس میں سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان مولانامحمد بخش غدیری کے زیرصدارت ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں ماہ محرم الحرام میں درپیش مسائل کے سلسلے میں مولانا محمد بخش غدیری اور دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ عزاداری سیدالشہداءؑ میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔عزاداری سیدالشہداءؑ میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال پولیس انتظامیہ کیجانب سے عزاداری میں بہتر انتظامات پر اور میونسپل انتظامیہ کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن گذشتہ سال دؤران جلوس مجالس لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے اگر اس سال بھی حیسکو انتظامیہ کی یہی روش رہی تو ہم اپنے جلوس ومجالس کارخ شہرکی اہم شاھراہوں کیجانب موڑدینگے اگر دؤران مجالس وجلوس لوڈشیڈنگ کیوجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیاتو اسکی ذمہ دار حیسکو انتظامیہ ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری