برطانوی نائب وزیر خارجہ کا دورہ ایران، امریکی پابندیوں پر گفتگو ہوگی


برطانوی نائب وزیر خارجہ کا دورہ ایران، امریکی پابندیوں پر گفتگو ہوگی

برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ السٹر برٹ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے جہاں وہ امریکی پابندیوں سے متعلق اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران جوہری معاہدے سے دست برداری کے بعد امریکا نے ایران پر پرانی اقتصادی پابندیاں بحال کردی ہیں، اسی تناظر میں برطانوی نائب وزیر خارجہ السٹر برٹ ایران پہنچے ہیں۔

 اس دورے کے دوران وہ ایرانی قیادت کے ساتھ عالمی جوہری ڈیل کے مستقبل پر مذاکرات کریں گے اور امریکا کی مذکورہ ڈیل سے دست برداری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے جبکہ السٹر برٹ کی ایرانی عہدیداروں سے ملاقات میں امریکی پابندیاں اہم موضوع رہے گا۔

یاد رہے کہ 2015 میں امریکہ سمیت 6 ممالک نے ایران سے جوہری معاہد کیا تھا لیکن رواں سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری