حکومت کے تحت پاکستان بھر میں ایک روزہ شجرکاری مہم کا آغاز

وفاقی حکومت کے تحت پاکستان بھر میں آج ایک روزہ شجرکاری مہم چلائی جارہی ہے۔

حکومت کے تحت پاکستان بھر میں ایک روزہ شجرکاری مہم کا آغاز

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شجرکاری مہم کا عنوان "پلانٹ فار پاکستان " رکھا گیا ہے جس کے تحت ملک کے تمام بڑے شہروں میں بیک وقت 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شجر کاری مہم کا مقصد عوام، مختلف کمیونٹیز، تنظیموں، کاروباری و تجارتی افراد، سول سوسائٹی اور حکومت کو مشترکہ طور پر درختوں کو اُگانا ہے۔ 

پلانٹ فارپاکستان کے تحت 5 سال میں 10ارب درخت لگائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد، صوبائی دارالخلافوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیرمیں پودے لگائے جائیں گے۔

شجرکاری مہم موسمی اثرات سے نمٹنے میں پاکستان کے لیے مددگارثابت ہوگی، مہم سےخطے پرمثبت اثر پڑے گا، بچوں کومحفوظ مستقبل دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بھی وزارت خاجہ میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کا افتتاح کیا تھا اور حکومت نے 10 ارب پودے لگانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری