فضل الرحمن کی دستبرداری سے اعتزاز احسن جیت سکتے ہیں، قمر زمان

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اگر فضل الرحمان دستبردار ہوگئے تو اعتزاز احسن جیت جائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ جے یو آئی کے رہنما ہماری بات مان لیں گے۔

فضل الرحمن کی دستبرداری سے اعتزاز احسن جیت سکتے ہیں، قمر زمان

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج ہم صدارتی الیکشن کی مہم کے لیے لاہور آئے ہیں، سب کا اتفاق ہے کہ اعتزاز احسن سے بہتر کوئی صدارتی امیدوار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ دیگر جماعتیں بھی اعتزاز احسن کی حمایت کریں گی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا تاہم ہمیں امید ہے کہ فضل الرحمن ہماری بات مان لیں گے اور اگر فضل الرحمن دستبردار ہوگئے تو اعتزاز احسن جیت جائیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم تو ووٹ مانگنے کے لیے نواز شریف سے ملنے جیل جانے کو بھی تیار تھے تاہم سیاست میں معافیاں نہیں مانگی جاتیں، توقع ہے کہ مسلم لیگ (ن) اعتزاز احسن کو سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا کوئی اتحاد نہیں ہے ہم صرف دھاندلی کے معاملے پر اکٹھے تھے، پی ٹی آئی نے جتنے بھی فیصلے کیے ہیں وہ واپس لیے ہیں۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری