افغانستان میں امریکی اور غیر ملکی افواج کی کمان جنرل اسکاٹ ملر نے سنبھال لی


افغانستان میں امریکی اور غیر ملکی افواج کی کمان جنرل اسکاٹ ملر نے سنبھال لی

امریکا کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی، افغانستان میں موجود امریکی اور نیٹو افواج کی کمان جنرل اسکاٹ ملر کے سپرد کردی۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق،افغانستان میں برسوں سے جاری جنگ میں اب امریکا نئی حکمت عملی اپنا رہا ہے، جبکہ گذشتہ دنوں طالبان اور امریکی اعلیٰ اہلکاروں کے درمیان مذاکرات کی بھی خبریں سامنے آئی تھیں۔

امریکی جنرل اسکاٹ ملر افغانستان میں تعینات نیٹو اور امریکی فوج کے سربراہ کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

اس سے قبل جنرل جان نکلسن 2015 سے افغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کے سربراہ مقرر تھے، جبکہ جنرل اسکاٹ ملر نے آج کابل میں ان کی جگہ سے ذمہ داری سنبھالی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری