محرم سے قبل سرچ آپریشن، 60مشتبہ گرفتار

صوبہ خیبرپختونخواہ کے مرکزی شہر پشاورمیں سیکیورٹی فورسز سرچ آپریش کے دوران 60 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

محرم سے قبل سرچ آپریشن، 60مشتبہ گرفتار

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام سے قبل پشاور شہرکے نواحی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ہمراہ مڈ نائٹ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران متعدد شرپسند گرفتار کئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی سربراہی میں آپریشن میں ایس پی سٹی اور ایس پی رورل سمیت پاک آرمی کے جوانوں اور پولیس کے مختلف یونٹس نے حصہ لیا جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔
گزشتہ شب سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پرپشاور میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی سربراہی میں شہر کے نواحی علاقوں لڑمہ، عیسیٰ خیل، گڑھی خان بابا، لنڈے سڑک، خدراخیل اور شیخ آباد میں خصوصی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک آرمی کے جوانوں سمیت ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق، ایس پی رورل طاہر خان داوڑکے ساتھ ساتھ 8 ڈی ایس پیز، 17 ایس ایچ اوز، لیڈیز پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ اور سنیفر ڈاگز کے علاوہ آر آر ایف ٹیم کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔
 آپریشن کے دوران کل 60 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرکے چھان بین کرنے پر کل 37 افراد کو مختلف جرائم میں ملوث پا کر ان کیخلاف مقدمات درج رجسٹر کر لئے گئے جن کے قبضے سے 1 کلاشنکوف، 1 کالاکوف، 14 پستول، 4 بندوق، 4 رائفل اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس بھی بر آ مد کر لئے گئے ہیں جبکہ 20 غیر قانونی طور پر مقیم کرایہ داروں کے خلاف بھی نامکمل کوائف پر کارروائی کرتے ہوئے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری