ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم، آئندہ چند ماہ میں بہتری کی امید

حکومتی اعلان اور اسٹیٹ بینک کی یقین دہانی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میں مزید بہتری آسکتی ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم، آئندہ چند ماہ میں بہتری کی امید

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں مختلف رجحان دیکھنے میں آیا اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 124.22 سے 124.25 روپے تک فروخت ہوتا رہا لیکن اس پر یورو اور ڈالر کے مقابلے میں دباؤ برقرار رہا۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے شدید دباؤ کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی ترسیل جاری رہی، اور ٹریڈنگ کے دوران قیمتِ خرید ایک پیسہ بڑھی جبکہ قیمتِ فروخت اپنی جگہ پر مستحکم رہی، تاہم کی ڈالر قیمت فرخت 124.25 اور قیمتِ خرید 124.26 رہی جبکہ گزشتہ ہفتے یہ قدر بالترتیب 124.24 اور 124.26 تھی۔

روپے نے ٹریڈنگ کے دوران گزشتہ ہفتے 7 پیسے کی قدر کھوئی تھی تاہم آخری لمحات میں یہ قدر واپس حاصل کرلی تھی۔

واضح رہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے محرکات میں سے ایک وجہ یہ بھی حکومت کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک ارب ڈالر کے سیونگ سرٹیفکیٹس کے اعلان نے سرمایہ کاروں پر مثبت اثر ڈالا اور ان کے اعتماد کو بحال کیا۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری