افغان وزیرخارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو فون، دہشت گردی کے خلاف تعاون کی اپیل

افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوفون کرکے دہشت گردی سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

افغان وزیرخارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو فون، دہشت گردی کے خلاف تعاون کی اپیل

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بات چیت کے دوران اپنے ہم منصب کو کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس کے لیے کوشاں بھی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان پاکستان امن طریقہ کار کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے افغان ہم منصب کے درمیان جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکورٹی صورتحال جلد بہتر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری