گلگت بلتستان، سب ڈویژن روندو میں گاڑی کو حادثہ 6 جاں بحق متعدد زخمی


گلگت بلتستان، سب ڈویژن روندو میں گاڑی کو حادثہ 6 جاں بحق متعدد زخمی

گلگت بلتستان کے علاقے روندو میں ایک مسافرگاڑی حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے6افراد جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے روندو میں پیش آیا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

  مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مرکزی شہر اسکردومیں ڈی ایچ کیو اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سب ڈویژن روندو میں مرکزی شہراہ کےعلاوہ تمام سڑکیں کچی اور نہایت خطرناک ہیں

مقامی لوگوں نے حکومت گلگت بلتستان کو خبر دار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر خستہ حال سڑکوں کی مرمت نہ کی گئی اور عوامی مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا تو انہیں مجبور ہو کر بڑئے پیمانے پر احتجاج کرنا پڑے گا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حادثات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پرعائد ہوتی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری