گورنرسندھ کی جانب سے کے الیکٹرک پر شدید تنقید


گورنرسندھ کی جانب سے کے الیکٹرک پر شدید تنقید

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پرائیوٹ ادارہ بن گیا ہے، اب یہ نہیں چلے گا کہ اربوں روپے کمائے اور کسی کی جان جائے تو پیچھے ہٹ جائیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گورنز سندھ نے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی سیماء ضیا،خرم شیرزمان اورحلیم عادل شیخ کے ہمرہ کراچی کے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں کے الیکٹرک کی غفلت کے شکار بچوں کی عیادت کی ۔

اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک دونوں معذور ہونے والوں بچوں عمر اور حارث کے علاج کے لیے معاونت کرے، انہوں نے بچوں کے اہل خانہ کو اپنی جانب سے ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت بھی اس معاملے کا فوری نوٹس لے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری