اسلامی جمہوریہ پاکستان کے13ویں صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کا انتخاب آج کیا جائے گا+انفوگرافکس


اسلامی جمہوریہ پاکستان کے13ویں صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کا انتخاب آج کیا جائے گا+انفوگرافکس

پاکستان کے کے 13ویں صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے انتخاب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ سٹیشن قائم کردیے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کی پولنگ کے لئے بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان متعلقہ اسمبلیوں میں پہنچا دیا گیاجہاں آج ووٹنگ ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت کے لیے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور 4 اپوزیشن جماعتوں (مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی) کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان میدان میں ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے وفاقی پارلیمان (قومی اسمبلی و سینیٹ) اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں موجود ایک ہزار 122 اراکین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
دو صدارتی امیدوار اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان اسمبلی یا سینیٹ کے رکن نہیں اس لیے وہ خود کو ووٹ نہیں ڈال سکیں گے اور صرف عارف علوی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے خود کو ووٹ ڈالیں گے۔
قومی اسمبلی و سینیٹ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور اراکین اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔
اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں پولنگ کا آغاز ہوا جب کہ بلوچستان اسمبلی میں بھی چیف جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے تاہم سندھ اسمبلی میں اب تک ووٹنگ شروع نہ ہوسکی۔
بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کا نام پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی دوسرے اور مولانا فضل الرحمان کا نام تیسرے نمبر پر درج ہے۔
پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر تمام پریذائڈنگ افسران ووٹوں کی تفصیلات کا اعلان کریں گے تاہم صدارتی انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا ریٹرنگ آفیسر ہیں جو حتمی نتیجے کا اعلان کریں گے۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری