وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی ، امریکی وزیر خارجہ کے مجوزہ دورے پر مشاورت


وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی ، امریکی وزیر خارجہ کے مجوزہ دورے پر مشاورت

وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس دوران قومی سلامتی کے امور کیساتھ ساتھ امریکہ وزیر خارجہ کے مجوزہ دورے پر بھی مشاورت کی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ سرحدوں اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ کے مجوزہ دورے پر بھی مشاورت کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ آرمی چیف کی دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز پر بریفنگ بھی دی۔

ان ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کے مجوزہ دورے اور امریکہ کی جانب سے کولیشن سپورٹ فنڈ روکے جانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ وزیر خارجہ کے دورے سے پہلے مشاورت کا مقصد یکساں موقف اپنانا ہے جبکہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو واضح کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کے بعد یہ کہا گیا تھا کہ تمام معاملات پر سویلین اور عسکری قیادت یکساں پیج پر ہے اور اب امریکہ وزیر خارجہ کے مجوزہ دورے سے پہلے ہونے والی اس ملاقات کا مقصد بھی امریکہ کیساتھ تعلقات کی نوعیت کے حوالے سے مشاورت کرنا ہے تاکہ امریکہ کے سامنے یکساں موقف اپنایا جا سکے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری