مشرقی افغانستان میں فائرنگ سے امریکی فوجی اہلکار ہلاک


مشرقی افغانستان میں فائرنگ سے امریکی فوجی اہلکار ہلاک

مشرقی افغانستان میں افغان اہلکار کی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی افغانستان کے آرمی بیس میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نیٹو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ بیس میں موجود فوجیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہوئی تاہم واقعے کی تحقیق شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کے ایک ترجمان نے مشرقی افغان صوبے میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
طالبان نے الخندق آپریشن کے دوران افغانستان میں کم از کم2 امریکی فوجیوں سمیت 7 ہلاکتوں، بگرام ایئر بیس پر میزائل حملوں اور حکومت کے حامی60افغان اہلکاروں کے ہتھیار پھینکنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 
طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان صوبوں غور،پروان، بلخ و لوگر میں الخندق آپریشن کے تحت حملے جاری ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری