دبئی میں پاکستانیوں کے 150 ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں کا انکشاف

پاکستانیوں کے دبئی میں 150 ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔

دبئی میں پاکستانیوں کے 150 ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں کا انکشاف

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ 
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صرف دبئی میں 150 ارب ڈالر کے اثاثے ملے ہیں، احتساب شروع ہونے کے ڈر سے پاکستان سے پیسہ باہر لے جایا گیا، ملک کا بہت سا پیسہ حوالہ کے ذریعے باہر گیا، ایمنسٹی اسکیم کے باوجود رقم باہر پڑی ہے۔
اکسپرس نیوز کے مطابق جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ پاکستان سے باہر ناجائز طور پر رقم لے جانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ان پر ٹیکس نہیں بلکہ بھاری جرمانے ہونے چاہئیں۔
 گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اثاثے رکھنے والوں سے پہلا سوال رقم کی منتقلی کے بارے میں ہوگا اور جائیداد سے متعلق بیان حلفی لیا جائے گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھتے ہیں اس معاملے پر وزیر اعظم کی میٹنگ میں کیا ہوتا ہے، پھر جو عدالت کو حکم دینا پڑا دیں گے۔ 
سپریم کورٹ نے ایف بی آر سے ان 100 افراد کی فہرست طلب کرلی جنہیں خفیہ اثاثوں پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ جنہیں نوٹس جاری کیے گئے ان کے نام افشا نہیں ہونے چاہئیں۔ کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری