لیبیا: جیل سے سیکڑوں قیدی فرار

لیبیا کے دارالحکومت کی جیل سے مقتول صدر معمر قذافی کے سیکڑوں حامی قیدی فرار ہوگئے۔

لیبیا: جیل سے سیکڑوں قیدی فرار

 تسنیم نیوز نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ طرابلس کی جیل میں قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا جس کے دوران 4 سو سے زائد قیدی فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ  فرار ہونے والے قیدیوں میں اکثریت مقتول صدر معمر قذافی کے حامیوں کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب دارالحکومت میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔ 
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جھڑپوں میں 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے ہیں۔ قیدیوں کے فرار کے بعد جھڑپوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں کشیدہ صورت حال میں ساتھیوں کی ہلاکتوں کی خبر سن کر 5 سو سے زائد ملزمان نے جیل میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی، بعد ازاں مشتعل قیدی جیل کے مرکزی دروازے کو توڑ کر فرار ہو گئے اور مرکزی دروازے پر تعینات محافظوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے قیدیوں کو نہیں روکا۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری