بھارتی جنگی جنون، 20 ارب ڈالر کے 144 لڑاکا طیارے خریدنے کا اعلان

بھارتی حکومت کا جنگی جنون مزید سر چڑھ کر بولنے لگا اور اس نے بھاری دفاعی بجٹ کے باوجود 20 ارب ڈالر مالیت کے مزید 144 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی جلد منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی جنگی جنون، 20 ارب ڈالر کے 144 لڑاکا طیارے خریدنے کا اعلان

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت نے چین اور پاکستان کی طرف سے لاحق بیک وقت جنگ کے مبینہ خطرے کو جواز بناتے ہوئے20 ارب ڈالر مالیت کے مزید 144 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی جلد منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے آغاز میں دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کو چین اور پاکستان کے ساتھ بیک وقت ممکنہ جنگ کی صورت میں لڑاکا طیاروں کے 42 اسکواڈرنز کی ضرورت ہے جس میں ہرایک اسکواڈرن میں 16سے 18لڑاکا طیارے شامل ہوں گے۔ 
بھارتی فضائیہ کے پاس اس وقت کل 31 اسکواڈرن موجود ہیں جن میں سے ہر ایک میں 18لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری