ہمیں پتہ ہے شرجیل میمن کے خون کے نمونے کس نے تبدیل کیے: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرا مقصد شراب پکڑنا نہیں تھا، مجھے کارروائی کرنی ہوتی تو خود نمونے قبضے میں لے کر آگے بھیجتا، اسی وقت متعلقہ ملزمان کو گرفتار کراتا، ہمیں پتہ ہے بعد میں کن لوگوں نے نمونے تبدیل کیے۔

ہمیں پتہ ہے شرجیل میمن کے خون کے نمونے کس نے تبدیل کیے: چیف جسٹس

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی قلت کے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت انہوں نے ریمارکس دیئے کہ کیا پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی کوئی ریگولیٹ کرتا ہے؟ میں نے کراچی میں ہسپتال کا دورہ کیا تو اس پر شور مچا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ملک کو چلانا ہے جا کر دیکھیں ہسپتالوں کی حالت کیا ہے۔ اسلام آباد میں سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں، اسلام آباد ایڈمنسٹریٹو حب ہے یہاں علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جانی چاہئے۔ 
چیف جسٹس نے عدالت کی سیکرٹری کیڈ کوسرکاری ہسپتالوں کے دورے اور وہاں سہولتوں کی رپورٹ بنانے کی ہدایت کر دی۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری